اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے لئے ارسال کی جانے والی غذائی اشیاء اور دواؤں کی امدادی کھیپوں کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے جس سے اس صوبے کی صورتحال مزید ابتر ہو رہی ہے اور انسانی المیہ رونما ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی طیارے، عالمی اداروں کی جانب سے ارسال کردہ غذائی اشیاء کے حامل ٹرکوں اور تیل کی گاڑیوں پر بھی میزائیلی حملے کر رہے ہیں۔ یمن کے صوبہ صعدہ میں سینکڑوں خاندان شدید محاصرے میں زندگی گذار رہے ہیں اور وہ سعودی عرب کے توسط سے شدید حملوں کی دھمکیاں ملنے کے بعد بھی اپنے گھروں کو چھوڑ کر نہیں جا رہے ہیں۔ یمن میں ایندھن کی شدید قلت کے باعث صعدہ کے نہتے عوام کی مدد کے لئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی اور ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے اقدامات سست پڑ گئے ہیں یہاں تک کہ بعض بین الاقوامی تنظیموں نے اعلان کیا ہے اس صورتحال کے جاری رہنے سے وہ یمن میں سرگرمیاں انجام نہیں دے سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے ہفتے کی صبح کو بھی صوبہ صعدہ کے مران علاقے پر سولہ بار ہوائی حملے کئے ہیں۔
.......
/169